دہشتگردوں کے مالی سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاؤن، نیکٹا کو اختیارات تفویض

دہشتگردوں کے مالی سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاؤن، نیکٹا کو اختیارات تفویض

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزارت داخلہ نے نیکٹا کے ذریعے ملک بھر میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سخت اقد ا ما ت کر لئے، غیرقانونی اداروں اور ذرائع سے ہر قسم کی امدادی رقوم وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، مدارس کیلئے چندے کا آڈٹ کرانا لازم ہو گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کا دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ چا ر و ں صوبوں اور گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی فورس کو مکمل اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں۔ مدارس کے شراکت داروں اور چندہ دینے والوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان باہمی روابط کیلئے نیکٹا میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے غیرقانونی اداروں اور ذرائع سے ہر قسم کی امدادی رقوم وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مدارس کیلئے چندے کا آڈٹ کرانا لازم ہو گا۔ برانچ لیس بینکنگ کی نگرانی کیلئے پالیسی تیار کرکے سٹیٹ بینک کو بھجوا دی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -