پاکستان دہشتگردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے ، قوم نوا زشریف کی نا اہلی کے فیصلے سے متفق نہیں شاہد خاقان عباسی

پاکستان دہشتگردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے ، قوم نوا زشریف کی نا اہلی کے ...

  

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن سکول آف اکنامکس میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور ہم دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی قوم ہیں۔افغانستان کیساتھ سرحد پر پاکستان میں کوئی بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔ہمارے کے چین اور امریکہ سے تعلقات 70سال پر محیط ہیں ،لیکن بیجنگ کے ساتھ ہماری د وستی اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون میں تبدیل ہوگئی ہے ،سی پیک ایک روٹ سے بڑھ کر ہے ،جس میں گوادر پورٹ سب سے نمایاں ہے،گوادر کی اہمیت کو اب دنیابھی تسلیم کر رہی ہے،اس منصوبے میں انڈسٹریل سٹیٹ، سڑکیں،ائیرپورٹ اور پورٹس بن رہے ہیں،پاکستان میں کسی سرمایہ کا ر کاپیسہ ضائع نہیں ہوا۔لندن میں پاکستان کے مستقبل پرکانفرنس سے و زیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کشمیرکے مسئلے کے حل تک ممکن نہیں ،دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں،سلامتی کونسل کے مطابق کشمیریوں کوحق خود ارادیت دیں ،ہم پہلے جنگیں کر چکے ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔طویل ملٹری رول سے سول اور ملٹری قیادت میں دوریاں پیدا ہوئی تھی ،آئین میں سول حکومت کی مدت متعین ہے،لیکن 1988سے 2013تک صرف دو جماعتیں اپنی عرصہ اقتدار پورا کرسکی،تاہم آج کے حالات دس سال سے بہتر ہیں،پاک فوج ملک کی موجودہ ضروریات کوسمجھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی طورپر مختلف ہے ،فرقہ واریت کولوگ خود ختم کرلیتے ہیں،وہاں جرائم کی شرح تقریبا صفر ہے،وہاں درخت کٹائی ،گیس دینے کامنصوبہ ہے،20لاکھ سیاح اس سال وہاں آئے۔ 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم میں بہتری صوبوں کی ذمہ داری ہے ،جوایک خوش آئند ہے پاکستان میں لوگوں کوتعلیم کا احساس ہورہا ہے ،پنجاب میں 40فی صد بچے پرائیویٹ سکول جاتے ہیں۔کرنٹ اکاونٹ خسارہ کنٹرول کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، چیلنجزسے نمٹ رہے ہیں،برآمدات بڑھنے کی امیدہے ،اس سال جی ڈی پی کی شرح 5.6 فیصد تک پہنچ گئی ،زیادہ ترقرضے ترقی اور انفرا اسٹرکچر کیلئے لیے گئے،2013 کے بعد سے ہر اشاریے نے بہتری ظاہر کی۔پاکستان 270ملین لوگوں کا ملک ہے جس میں 1.2ملین ٹیکس دیتے ہیں۔نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے سے ز یادہ ترپاکستانی متفق نہیں،وزیراعظم کوہٹانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا،فیصلہ قبول کرنے یانہ کرنے کامعاملہ تاریخ پرچھوڑ دیا،ہماری توجہ آزاد اور شفاف الیکشن کرانے پر ہے،ماضی کی غلطیوں کی اصلاح کر رہے ہیں،پاکستان کے عوام ہمیشہ تبدیلی کوہی ووٹ دیتے ہیں پاکستان کی خواتین آج مردوں سے کئی گنا آگے ہیں،وقت آئے گا پاکستان میں خواتین کو کوٹہ دینے پڑے گا،ائیربلیو لائن میں 70فی صد خواتین ہیں۔پاکستان وہ واحد ملک جہاں خود کار اسلحے کالائسنس مل جاتا ہے ،سابقہ حکومت نے 35ہزار خود کار اسلحے کا لائسنس جاری کئے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 30 سال سے ایک پیج پر ہیں، عمران خان نامناسب زبان استعمال کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہباز شریف کے ساتھ ناشتہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پاکستان جانے کیلئے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پی کے 758 سے مقامی وقت کے مطابق سات بجکر دس منٹ پر لاہور کیلئے روانہ ہوئے۔

شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ اول -