سعودی عرب ، کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

سعودی عرب ، کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

  

 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنگ خالد ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم حکام کے مطابق میزائل کو ٹریس کر لیا گیاہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ میزائل یمن کی جانب سے داغا گیا ہے۔

میزائل حملہ ناکام

مزید :

صفحہ اول -