جنگ سے تباہ حال افغانستان میں قیام امن کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہیں، خرم دستگیر

جنگ سے تباہ حال افغانستان میں قیام امن کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہیں، خرم ...

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے،پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد اور تعاون کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے،پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔خرم دستگیر نے کہاکہ جب 2013 میں مسلم لیگ (ن)اقتدار میں آئی اس وقت ملک کو بجلی کی قلت او دہشت گردی سمیت کئی دیگر مسائل کاسامنا تھاجبکہ آج کاپاکستان کہیں زیادہ بہتر اور ترقی یافتہ ہے۔

خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -