قیمتوں میں اضافہ پیپلز پارٹی آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی

قیمتوں میں اضافہ پیپلز پارٹی آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آج اتوار کو پیپلز پارٹی ملک بھر کے ضلعی اور تحصیل ہیڈ کواٹرز اور تمام بڑے شہروں کے پریس کلبوں کے سامنے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔صوبائی دارالحکومت میں پیپلز پارٹی لاہور کی طرف سے پریس کلب کے باہر لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن ‘ محمد اشرف بھٹی اور عابد صدیقی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی لاہور نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے کارکنوں کو ایک بجے پریس کلب کے باہر اکھٹے ہونے کی ہدایت کردی ۔

پیپلز پارٹی /احتجاج

مزید :

صفحہ اول -