سنت رسولؐ کی مخالفت کرنے والا اللہ سے محبت کا دعویدار نہیں ہوسکتا ، مقررین

سنت رسولؐ کی مخالفت کرنے والا اللہ سے محبت کا دعویدار نہیں ہوسکتا ، مقررین

  

لاہور/رائیونڈ (ایجوکیشن رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) سالانہ 67واں عالمی تبلیغی اجتماع کے تیسرے روز فرزندان اسلام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جوشخص اتباع سنت سے جس قدر دور ہو وہ قر ب الٰہی سے بھی دور ہے، مفسرین نے تحریر کیا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے محبت کا دعویدار ہے اور سنت رسول ؐکی مخالفت کرے وہ جھوٹا ہے، د ین سیکھواور دوسروں کو سکھاؤ ،زبان سے کلمہ پڑھ لینا کافی نہیں، اللہ تعالیٰ کو اسکی صفات کے مطابق ماننے میں ہے، اللہ کے سوائے ہر مخلوق کا تاثر دل سے نکال دینا، اپنے اندر ایمانی نظریہ پید ا کرنا ہے، مرنے تک ہر انسان اللہ تعالی کا محتاج ہے ،تبلیغی مرکز اور اس عظیم الشان اجتماع کا مقصد مسلمانوں میں شمع رسالتؐ اور دین خدا وندی سے روشناس کرانا، مسلمانوں کو برائی سے ہٹاکر نجات کے راستہ پر ڈالنا، یہ زندگی چند دنوں کی ہے اور موت کے بعد کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہے، اگلی زندگی نیک اعمال سے بنتی ہے لیکن د نیا اعمال کے بجائے مال بنانے میں لگی ہوئی ہے، مال ودولت عالی شان محلات یہ کوٹھیاں چوبارے یہاں ہی رہ جانے ہیں، ہر انسان نے دنیا سے خالی ہاتھ ہی جانا ہے، دنیا کی خواہشات کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کے دین کی ترویج اور حضرت محمد ؐ کے بتائے ہوئے راستہ پر چلو اور دوسروں کو دعوت دو۔ پنڈال میں اکٹھے ہونے کا نام تبلیغ نہیں دعوت کو آگے بڑھاؤ گلی محلوں دیہاتوں شہروں میں نکل کر اس نیک عمل کو اپنا کر دوسروں کو دعوت دینے کانام تبلیغ ہے اور اگر آخری نبی ؐ کے طریقہ کے مطابق زندگی نہیں گزاررہے تو قصور قسمت کا نہیں بلکہ ہماری غلطیوں کا نتیجہ ہے ،آج مسلمان انپے چاروں طرف نظر دوڑائے تو چاروں طرف مغربی کلچر کا فرو غ اورتہذیب ہی نظر آئے گی، اس لیے مسلمانوں اپنے گھروں میں سب سے پہلے دعوت دین دو اور اپنے بچوں کو نماز روزے کا پابند بناؤ اور لڑکیوں اور خواتین کو پردے کا پابند بناؤ اور پھر دوسروں کو تلقین کرو تاکہ آپ کے اپنے اعمال بھی نیک اور دوسروں کیلئے مثال ہوں ،دعوت تبلیغ امر بالمعروف و نہی عن المنکر اسلام کی وسعت اور ہم سب کی کامیابی کا انحصار ہے مسلمانوں کو دنیا کے ہر کونے میں پھیل کر دعوت تبلیغ کی محنت کرنا ہوگی اور جنت آپ کی طلب گا ر ہوگی ورنہ دنیا میں بھٹکتے رہوگے اور آخرت میں ذلیل و رسوا ہونگے، نیک اعمال کی کمائی دولت ہی کام آنے والی ہے مرنے کے بعد یہ آپ کے ساتھ جائے گی دین سیکھواور دوسروں کو سکھاؤ زبان سے کلمہ پڑھ لینا کافی نہیں اللہ تعالی کو اس کی صفات کے مطابق ماننے میں ہے اللہ کے سوائے ہر مخلوق کا تاثر دل سے نکال دینا اپنے اندر ایمانی نظریہ پید اہونے سے مرنے تک ہر انسان اللہ تعالی کا محتاج ہے، آسمان و زمین کے درمیان تمام چیزیں مخلوق میں دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے دین اسلام پر عمل کرنا اور مشکلا ت کا حل ہے،مقررین نے کہا کہدعوت و تبلیغ کے عظیم کام کیلئے اپنی جان ،مال اور وقت لگانے والے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ لوگ ہیں ، بھٹکی ہوئی انسانیت کو اللہ کے نازل کردہ احکامات اور حضرت محمدؐکے طریقوں کے مطابق زندگی گزارنے کی تبلیغ کرنا بہت بڑا کام ہے ،خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے راستے کیلئے قبول کرلیا ،کائنات کے ہر انسان تک قرآن وسنت کا پیغام پہنچانا امت مسلمہ کی ذمہ داری میں شامل ہے ،اپنی ذمہ داریوں سے اجتناب کرنے والے اللہ تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہوں گے ، دین الٰہی سے روگردانی کے سبب دنیا بھر میں بسنے والے مسلما ن پستیوں میں گر چکے ہیں ،مسلمان اللہ تعالیٰ پر انحصار کرنے اور سنت نبویؐ کے مطابق اپنے دینی اور دنیاوی معاملات ڈھالنے کی بجائے اغیار کے نقش قدم پر چل کر اور مادہ پرست سوچ کو اپنا کر دنیا کی ترقی دیکھتے ہیں ،جب انسانیت خصوصاًمسلمان اللہ کے بارے شکوک و شبہات کا شکار ہوکر بداعتمادی پیدا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول بھی رک جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ انکی رسی کو بھی ڈھیلا چھوڑ دیتے ہیں تاکہ اس کو سمجھ آجائے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا اور آخرت کی کامیابیاں دین اسلام میں رکھی ہیں ،مسلم اُ مہ اپنے دین کا مطالعہ کرے اور اپنے آپ کو دینی ماحول میں لے کر آئیں اللہ تعالیٰ اس عمل سے خوش ہوکر انکے لئے رحمتوں اور برکتوں کی بارشیں نازل کردے گا ۔ اجتماع آج صبح 8بجے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائیگا۔ اجتماع میں پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے اجتماع کی سکیورٹی کیلئے 2ایس پی،8ایس ڈی پی او،22انسپکٹر،24 سب انسپکٹر،104اے ایس آئی اور 1428کانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں اجتماع میں سول ڈیفنس کا عملہ بھی تعینات رہا ۔پنڈال میں 32 سی سی ٹی وی کیمرے،20واک تھرو گیٹ،17بائیو میٹرک مشینیں بھی نصب ہیں

رائیونڈ اجتماع

مزید :

صفحہ اول -