ترقی اورعوام کی خدمت ہی لیگی حکومت کامشن ،حمزہ شہباز
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت ہی (ن) لیگ کی حکومت کامشن ہے ،آئندہ عام انتخابات میں عو ام کارکردگی کی بنیاد پر اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رانا تنویر ،حسن ریاض ،طاہر سندھو ،رانا بشیر سمیت دیگر رہنما ؤ ں نے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عملی طورپر عوام کی خدمت کررہی ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے پہلے بھی ناکام اور نامراد رہے اور انہیں اب بھی ناکامی ہی ملے گی۔
حمزہ شہباز