احتساب بلاامتیازہونا چاہیے

احتساب بلاامتیازہونا چاہیے
 احتساب بلاامتیازہونا چاہیے

  

لاہور( این این آئی )ماحولیاتی تبدیلی کے وزیرسینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)احتساب کے عمل کے حق میں ہے مگر یہ بلاامتیازہونا چاہیے،نوازشریف پہلے شخص ہیں جنہوں نے خود کو بطور وزیراعظم احتساب کیلئے پیش کیا۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)جب اقتدار میں آئی تو ملک کو توانائی بحران کاسامنا تھا مگر اب حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک بھرمیں بجلی اور گیس بلاتعطل فراہم کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جنگلات کی کٹائی دنیا باالخصوص پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہرملک کے مجموعی رقبے کے 12فیصد رقبہ پر جنگلات کو یقینی بنایا جاناچاہیے۔

مشاہد اللہ خان

مزید :

صفحہ اول -