عمرہ درخواست گذار سابقہ نظام کے تحت ویزہ حاصل کرسکتے ہیں، سعودی سفارتخانہ

عمرہ درخواست گذار سابقہ نظام کے تحت ویزہ حاصل کرسکتے ہیں، سعودی سفارتخانہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)عمرہ درخواست گزار دسمبر سے پہلے سابقہ سسٹم بغیر’’فنگر پرنٹ‘‘ کے تحت ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی قوم سعودی عرب کے لیئے بہت اہمیت کی حامل ہے اورسعودی عرب پاکستانی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

قوم کے مفادات کو تمام معاملات میں فوقیت دیتا ہے۔ ’’اعتماد‘‘ کمپنی نے بغیر تیاری اور ضروری اقدامات کے فنگر پرنٹس لینے کا کام شروع کردیا جو عوام کی پریشانی کا باعث بنا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانہ یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہے کہ بائیو میٹرک نظام پاکستانی زائرین کو سہولت کی فراہمی ہے تا کہ وہ جدہ میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پر شناخت کے لیے طویل انتظار کے بغیر باآسانی ایئرپورٹ سے باہر جاسکیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانہ اس بات کو بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ بائیو میٹرک نظام ایک طریقہ کار ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں رائج ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ جمعہ کو سعودی سفارت خانے کی جانب سے یکم دسمبر تک بائیو میٹرک سسٹم عارضی طور پر موخر کرنے کے باوجود ’’اعتماد‘‘ کمپنی کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع نہ کرنے کے باعث جنوبی پنجاب بھر سے لوگ گزشتہ روز ملتان میں قائم ’’اعتماد‘‘ کے سب سنٹر پر پہنچ گئے جنہیں وہاں اطلاع دی گئی کہ اب بائیو میٹرک کا نظام یکم دسمبر کے بعد شروع ہو گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -