ملتان کچہری فلائی اوور پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، ٹریفک معطل

ملتان کچہری فلائی اوور پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، ٹریفک معطل

  

ملتان(کرائم رپورٹر) کچہری فلائی اوور پر گزشتہ روز ایک درجن کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ آپس میں ٹکرانے سے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

چار گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاجس کے باعث کچہری فلائی اوور پر ٹریفک کی آمدورفت کلمہ چوک سے آنے والی سائیڈ سے معطل کردی گئی، اطلاع پر سٹی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچی، گاڑیوں کو باندھ کر سڑک سے ہٹانے کے لیے مدد طلب کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ ایک کار کے اچانک بریک لگانے سے حادثہ پیش آیا، حادثے میں تین افراد کو معمولی خراشیں بھی آئیں۔بعدازاں ٹریفک پولیس نے راستہ ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -