سوئی گیس کا پریشر کم، شہریوں نے کمپریسرز کی خریداری شروع کردی

سوئی گیس کا پریشر کم، شہریوں نے کمپریسرز کی خریداری شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)سو ئی گیس کے کم پریشر کے باعث لوگوں نے کمپریسر کی خریداری شروع کر دی جبکہ ساتھ ہی ہیرڈریسرز نے پانی گرم کرنے کا انتظام کرنے کیلئے بھی کمپریسر(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

خرید لئے ہیں خریداروں کی دلچسپی کے پیش نظر دکانداروں نے کمپریسر کے نرخ بھی بڑھادےئے ہیں دوسری جانب تندور مالکان نے رہی سہی کسر پوری کر کے صارفین کو گیس سے محروم کر دیا ہے ۔ملتان سمیت ملک بھر میں میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گیس پریشر میں کمی آئی ہے جس پر کئی لوگوں نے پریشر برابر رکھنے کیلئے کمپریسرز خریدے ہیں جبکہ تندور مالکان اور ہیرڈریسرز نے بھی کمپریسرخرید کر چالو کر دیئے ہیں جس سے عام صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں ۔صارفین نے گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر کمپریسر کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
کمپریسرز