وفاقی وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی تاریخ میں 15 ویں مرتبہ توسیع کر دی ، 31 دسمبر آخری تاریخ مقرر
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ 2012ء میں شروع کیا گیااور اب تک وفاقی وزارت داخلہ کی جانب (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
سے ملک بھر کے 2 لاکھ اسلحہ لائسنسز کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے ، اس دوران کئی اسلحہ لائسنسز جعلی بھی نکلے۔ تاہم وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے 15 ویں مرتبہ اسلحہ لائسنسز کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2017ء تک توسیع کر دی گئی ہے ۔