زکریا یونیوسٹی کے لودھراں کیمپس میں بھرتی کا عمل شروع، امیدواروں سے درخواستیں طلب

زکریا یونیوسٹی کے لودھراں کیمپس میں بھرتی کا عمل شروع، امیدواروں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے لودھراں کیمپس میں بھرتی کاعمل شروع ہوگیا تین اسسٹنٹ پروفیسرز درجہ چہارم اور سکیل 16کی 40اسامیوں کے لئے درخواستیں(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

طلب کرلی گئیں بتایا گیا ہے کہ لودھراں کیمپس نے رواں ماہ سے داخلے شروع کیے جارہے ہیں جس کیلئے بھرتی کاعمل شروع کردیاگیا ہے پہلے مرحلے میں اسسٹنٹ پروفیسر سوشیالوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن، اور انگلش (ٹی ٹی ایس )پر مستقل تعیناتی ، ایک اسسٹنٹ سکیل 16کنٹریکٹ پر 4، جونیئرکلرک سکیل 11 نائب قاصد 7سکیورٹی گارڈ 20 مالی 3بیلدار 2اور سوئیپر کی 3 اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔