پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب سے اپنی انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب سے اپنی انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان کردیا

  

ہیڈپنجند(نامہ نگار) پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب سے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 15دسمبر کو ملتان میں عوامی جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، اوچ شریف میں بھی آمد متوقع، پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2018کے عام انتخابات کے لئے اپنی سیاسی حکمت عملی تیار کر لی ہے، جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران بلاول بھٹو(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

کی اوچ شریف میں بھی آمد متوقع ہے، واضح رہے کہ اوچ شریف کے نواحی موضع دھوڑکوٹ میں پی ٹی آئی کے کامیاب عوامی جلسے میں عمران خان کے خطاب سے علاقے میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کو سیاسی طور پر کافی مشکلات کا سامنا ہے لہذا پارٹی کارکنوں میں پھیلی بددلی کو ختم کرنے کے لئے بلاول بھٹو اوچ شریف یا دھوڑکوٹ میں عوامی جلسے میں شرکت کر کے مایوسی کا تاثر زائل کر سکتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -