سکالر شپ پروگرام، پاکستان کیساتھ شراکت کا فخر ہے ،امریکی قونصل جنرل

سکالر شپ پروگرام، پاکستان کیساتھ شراکت کا فخر ہے ،امریکی قونصل جنرل

  

ملتان(نیوز رپورٹر) امریکن قونصل جنرل الزبتھ کنیڈی ٹروڈو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کی جوپارٹنر شپ ہے انگلش ایکسس مائیکرو سکالر شپ پروگرام اس پارٹنر شپ کا فخر ہے میں نے پوری دنیا میں کام کیا ہے لیکن آج ملتان میں آپ لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر سب سے اچھا لگ رہا (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے چلنے والے انگلش ایکسس مائیکرو سکالر شپ پروگرام کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا اہتمام ایجو کیشن فار سکل ڈویلمپنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب بھر میں 4ہزار سے زائد بچے اس پروگرام سے استعفادہ کررہے ہیں جبکہ ملتان میں 300سٹوڈنٹس اس پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کررہے ہیں یہ پروگرام بچوں کی شخصیت نکھارنے اور ان میں کود اعتمادی پیدا کرنے میں موثر کردار ادا کررہا ہے۔ اور ان بچوں کے تابناک مستقبل کیلئے کار آمد ثابت ہوگا انہوں نے سٹوڈنٹس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے اساتذہ والدین اور اس ملک کا فخر بننا ہے ہم بچوں کے والدین کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان دو سالوں میں اس پروگرام کی کامیابی کیلئے مکمل تعاون کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی ملتان آکر بچوں کی گفتگو اور اعتماد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ملتنا ایک تاریخی و ثقافتی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس شہر کے 300فارغ التحصیل بچے اپنے عمل و گفتار سے ثابت کریں گے کہ اس پروگرام سے انہوں نے کیا حاصل کر لیا ہے اس موقع پر قونصل جنرل الزیتھ کنیڈی نے ایکسس پروگرام کو کامیابی سے چلانے پر پوری ٹیم کو مبار باد دی تقریب میں یو ایس ایڈ کے صوبائی کوآرڈینیٹر بھی شریک تھے۔ قبل ازیں امریکن قونصل جنرل الزیتھ کنیڈی کی آمد پر انتظامیہ اور بچوں نے انہیں پھولوں کے گلدستہ پیش کیے اور سٹیج پر بچوں کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کیے گئے جس نے تقریب کے شرکاء کو بہت محضوظ کیا ۔ مقامی میرج ہال بچوں کی تالیوں سے گونجتا رہا۔ امریکن قونصل جنرل کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ملتان کے چار تھانوں کی پولیس نفری سمیت ایلیٹ فورس کے نوجوان بھی سکیورٹی پر مامور تھے۔ جن کی سربراہی دولت گیٹ کے ایس ایچ او رانا ظہیر الدین بابر کررہے تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -