لودھراں مصالحتی سنٹر نے کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

لودھراں مصالحتی سنٹر نے کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن ...

  

لودھراں(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نے کہا ہے کہ لودھراں مصالحتی سنٹر نے اپنی کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انہوں نے یہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

بات آج یہاں اپنے دفتر میں نجی ٹی وی چینلز کے نمائندگان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سنیئر سول جج راشد نواز اور مصالحتی سنٹر کے انچارج جج حافظ محمد عبید بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور سید منصور علی شاہ کے انقلابی وژن سے مصالحتی سنٹر سے دیرینہ دشمنیاں اب دوستی و بھائی چارے میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی میڈیا نمائندگان مصالحتی سنٹر کی کارروائیوں کو اُجاگر کریں ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آ ج یہاں مصالحتی سنٹر میں میڈیا گیلری بنانے کے احکامات بھی صادر کیئے اور وقاص ارشد کو فوکل پرسن بھی مقرر کیا۔ا نہوں نے کہاکہ میڈیا نمائندگان براہ راست بھی مصالحتی سنٹر آکر مصالحت کے مراحل کی رپورٹنگ اور لائیو رپورٹنگ کر سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اپنے فوکل پرسن کو پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل علیحدہ علیحدہ وٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے نمائندگان براہ راست مصالحتی جج حافظ محمد عبید کے نمبر 0302-6813487اور فوکل پرسن وقاص ارشد کے فون نمبر0306-8688274پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مصالحتی سنٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -