کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے :پرویز خٹک

کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے :پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ کینٹ(آن لائن ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،نوازشریف نے پاکستان میں کرپشن کلچر کو فروغ دیا،ملک کے خزانے سے کھربوں کی لوٹ مار کی وجہ سے نکالاگیاہے۔خیبرپختونخوا کے 36ارب روپے پر وفاقی حکومت قابض ہے۔آصف علی زرداری کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔قوم کو لوٹنے والے عوام کی درد کی بات کررہے ہیں۔عمران خان پاکستان کے آئندہ کے وزیراعظم ہونگے۔سابقہ دور حکومت میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ۔ پاکستان دیگر ممالک سے ترقی کے راستے میں بہت پیچھے رہ گیا ہے صوبے کو دوبارہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کے سپرد نہیں ہونے دینگے ماضی میں پورا صوبہ دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا اور بھتہ خوری اور اغوا ء برائے تاوان کی وارداتیں عام تھی پی ٹی آئی نے عوام کو دہشت گردی اوردیگر جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارہ دے کر امن امان کے قیام میں ایک مثال قائم کر کے پورے ملک کے لئے ایک مثالی صوبہ دے دیا دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس ملک نے بھی ترقی کی ہے اسے ایک ایماندار اور مخلص لیڈر ملا کیونکہ قوم کی خوشخالی ترقی ایماندار قیادت اور نظام کی شفافیت سے مشروط ہے آصف علی زدرادی اور نواز شریف نے قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر پاکستانی عوام کو دوسروں کا مختاج بنا دیا سی پیک کی خا طر چین کا دورہ کیا ہے سی پیک کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہو جائینگے اور روز گار کے مواقعے فراہم ہو کر غربت کا خاتمہ ہو جائیگا اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ایم ایم اے نے اپنی دور حکومت مین اسلام کی کوئی خدمت نہیں کی وہ اسلام کی خدمت نہیں بلکہ ان کا مرکز اسلام آباد ہے ہم نے چھٹی جماعت تک ناظرہ قرآن اور بارویں جماعت تک قرآن با ترجمہ لازمی قرار دے دیا ہے جس سے طلباء وطالبات اپنے مزہب سے اگاہی حاصل ہو سکے گی سود اور جہیز کے خلاف بھی تحریک انصاف کی حکومت نے قانون سازی کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے pk13میں اکوڑہ خٹک سے گل ڈھیری،گل ڈھیری سے منائی،منائی سے تارخیل،تارخیل سے سورخیل روڈ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب اور جلسہ عام سے خطااب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک ،ناظم اعلیٰ لیاقت خان خٹک ،ایم پی اے ادریس خان ،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل ، سابقہ تحصیل ناظم نوشہرہ رضاء اللہ خان ،اور سابقہ کمپلینٹ سیل کے چیئرمین حسین احمد خٹک بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ میرا 35سالہ سیاسی کیئیئر عوام کے سامنے ہے ہمارا ماضی بے داغ ہے نہ لوٹ مار کی ہے اور نہ کسی کو اجازت کرنے دینگے تحریک انصاف کی حکومت نے صحت اور تعلیم پر حصوصی توجہ دی انہوں نے کہا کہ تعلیم واحد خزانہ جس سے قومے ترقی کرتی ہے سابقہ کرپٹ حکمرانوں نے تعلیم اور صحت کے شعبے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا جس سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑتا چلا گیا موجودہ حکومت نے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا اور اربوں روپے خرچ کر کے اساتزہ اور ڈاکٹروں بھرتی کر کے عوام کو سہولیات فراہم کی مساجد میں سولر سسٹم لگا رہے ہے اور مساجد کے پیش اماموں کے لئے بھی ماہانہ وضیفہ دینے کا پروگرام پر غور جاری موجودہ حکومت نے14لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے ہے اس طرح مزید 24لاکھ مستحق خاندان کو سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کے مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ رشوت سفارش بد عنوانی اور لوٹ مار کا خاتمہ کر کے رشوت اور کرپشن کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہے جوٹے وعدے نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کر کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور انہی خدمت کی وجہ سے تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے آئندہ ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے امید وار اپنے مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریگی اور ان کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا ۔