بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں ملی بھگت سے سرکاری خزانہ کو لاکھوں کا ٹیکہ

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں ملی بھگت سے سرکاری خزانہ کو لاکھوں کا ٹیکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے سرکاری خزانہ کو پڑے پیمانے پر ٹیکہ لگانے کا انکشاف ۔شیخ بدین کے علاقہ خاورے ملا خیل کورنہ کے قریب محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں جنگلات کی آباد کاری کے لئے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں مقامی زمینداروں کے توسط سے جنگلات لگائے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شیخ بدین میں خاورے نزد ملاخیل کورونہ کے علاقہ میں ذاتی پسند وناپسند کی بنیا دپر درخت لگائے جانے کے لئے مقامی افراد سے معاہدہ کیاگیالیکن متعلقہ رینج آفیسر نے مذکورہ منصوبے کی مد میں مبینہ اقربا پروری کرتے ہوئے ایسے افراد کو کلوزر مقرر کیا ہے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ان میں اکثر کی زمین ہی نہیں ہے وہ زمینوں میں ٹریکٹر چلا رہے ہیں اور وہاں پر درختوں کا کوئی وجود ہی نہیں ہے ۔درخت لگانے کے لئے جس مقام کو منتخب کیاگیا تھا وہ نہ تو فارسٹ کے لئے موزوں ہے اور نہ ہی وہاں درخت لگ سکتے ہیں ۔مذکورہ مقامات پر کرش پلانٹ لگے ہوئے ہیں جبکہ دیگر مقامات پر ٹریکٹر چلائے جارہے ہیں ۔اسی طرح جہاں جہاں اس منصوبے پر کام کیا جارہا ہے تما م ناکام نظر آتے ہیں لیکن ڈھڑا دھڑ اس کے فنڈز نکالے جارہے ہیں اور متعلقہ رینج آفیسر کی ملی بھگت سے خرد برد کی جارہی ہے جبکہ فارسٹ کی زمین پر اسی گروپ نے قبضہ کررکھا ہے ۔پہاڑوں کی کٹائی کا کام جاری ہے اور ایکسویٹرز کام کررہے ہیں لیکن رینج آفیسر کی ملی بھگت سے انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق پنیالہ کے علاقہ میں تمام پلانٹیشن بھی ناکام نظر آتی ہے ۔اس ضمن میں ڈی ایف او کو بھی آگاہ کیاگیا ہے لیکن وہ بھی مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔