امریکہ سے آئی خاتون کو تاخیر سے پہنچنے پر جلسہ گاہ میں داخل نہ ہونے دیا گیا معمر خاتون نے عمران خان کیساتھ بنائی گئی اپنی تصاویر بھی ڈیوٹی انسپکٹر کو دکھائیں

امریکہ سے آئی خاتون کو تاخیر سے پہنچنے پر جلسہ گاہ میں داخل نہ ہونے دیا گیا ...

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ شرو ع ہو تے ہی سکیو رٹی کو مد نظر رکھتے ہو ئے خوا تین کے داخلی گیٹ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کو بند کر دیا گیا ۔ اس دو را ن امریکہ سے خانیوال آنے والی 75سا لہ بو ڑھی خاتو ن نسیم اختر 2خوا تین کے ہمرا ہ جلسہ گا ہ میں جانے کیلئے شبیر سپورٹس اسٹیڈیم پہنچی تو سکیو رٹی پر معمو ر انسپکٹر ابرار گجر نے انہیں اندر داخل نہ ہونے دیا تو خاتو ن نے بتا یا کہ وہ اپنے بیٹے عمرا ن خان سے ملنے کیلئے آئی ہے اسے اندر جانے دیا جائے مگر سکیو رٹی پر معمو ر لیڈی پولیس اور انسپکٹر ابرار گجر نے جب خاتو ن کے مسلسل اصرار کے باوجو د انہیں اندر نہ جانے دیا تو خاتو ن نے اپنے پرس سے مو بائل نکا ل کر امریکہ میں عمران خان کے ساتھ بنائی گئی تصاویر دکھائیں مگر اس دوران لیڈیز پولیس نے بمشکل 75سالہ نسیم اختر کو واپس بھیج دیا جس پر 75سالہ نسیم اختر بڑ بڑاتی واپس چلی گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -