صحابہ کرام کی توہین ، ملزم کو 10سال قید

صحابہ کرام کی توہین ، ملزم کو 10سال قید

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے صحابہ کرام کی سوشل میڈیا پر توہین کے مقدمہ میں ملزم کو سزا اور جرمانہ جب کہ 1 ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 2 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے صحابہ کرام کی سوشل میڈیا پر توہین کے مقدمہ میں ملزم وسیم عباس کو مجموعی طور پر 10 سال قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ملزم وسیم عباس کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا تھا جس نے فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا کو مذہبی منافرت پر مبنی مواد اپ لورڈ کیا تھا۔ عدالت نے تھانہ ویسٹریج کے اغوا برائے تاوان کیس میں گرفتار ملزم جہانگیر کا 12 یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد کیس میں ملزمان اقبال اور غلام مرتضی کو 14 یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -