ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ،اب (ن) لیگ بھی کرے، آغاسراج

ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ،اب (ن) لیگ بھی کرے، آغاسراج

  

بھٹ شاہ (خصوصی نامہ نگار)قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا، اب نواز لیگ بھی کرے۔بھٹ شاہ میں صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ شاہ لطیف نے توحید کا درس دے کر بت پرستی کے خلاف علم بلند کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب ہم نے جمہوریت کی خاطر ساتھ دیا اس وقت ہم اچھے تھے ،اس وقت صورتحال نوازشریف کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔آغاسراج درانی نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کاسامناکیا،اب (ن) لیگ بھی کرے۔آغا سراج نے اس موقع پر دعوی کیا کہ دو ہزار اٹھارہ میں بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے، انہوں نے عمران خان کرکٹ کا بہترین جبکہ بلاول بھٹو کو سیاست کا نمبر ون کھلاڑی قرار دیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -