جماعت اسلامی مظفرآباد کی مجلس شوری کا اجلاس،امرائے حلقہ جات کا انتخاب کرلیاگیا

جماعت اسلامی مظفرآباد کی مجلس شوری کا اجلاس،امرائے حلقہ جات کا انتخاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کی مجلس شوری کا اجلاس،امرائے حلقہ جات کا انتخاب کرلیا گیا۔امیرحلقہ تین مظفرآباد سٹی شمشیر خان،امیر حلقہ 2چوہدری آصف یعقوب،امیر حلقہ ایک عبدالصمد،امیر حلقہ نمبر 4قاضی شاہد حمید منتخب کرلیے گئے۔شوری کے اجلاس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمن نے کی جبکہ قاضی شاہد حمید،پروفیسر مصطفی ،غلام رسول ماگرے اور دیگر نے شرکت کی۔شوری میں اتفاق رائے سے امراء حلقہ جات کا انتخاب کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔شوری کے اجلاس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیاگیا اور نئے عزم کے ساتھ جماعت اسلامی کے کام کو منظم کرنے کا عہد بھی کیا گیا ۔