ڈیرہ‘ بچی کو برہنہ کیس میں مفرور 2 اشتہاری افراد

ڈیرہ‘ بچی کو برہنہ کیس میں مفرور 2 اشتہاری افراد

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)گرہ مٹ کے بچی کو برہنہ کیس میں مفرور اشتہاری ملزم سجاول کو پناہ دینے اور اس کی مخبری کرنے پر چودھوان پولیس نے 2افراد کو گرفتار کر لیا ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس نے علاقہ گرہ مٹ میں کاروائی کرتے ہوئے گرہ مٹ کے مشہور بچی برہنہ کیس کے اشتہاری ملزم سجاول کو پناہ دینے اور اس کی مخبری کے شبہ میں ربنواز ولد یٰسین اور ثناء اللہ ولد احمد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف 212ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا‘ گرہ مٹ میں کچھ روز قبل شریفاں بی بی کو معمولی بات پر نو ملزمان جس میں سجاول مرکزی کردار بتایا جاتا ہے نے شریفاں بی بی برہنہ کرکے اسلحہ کی نوک پر علاقہ میں گھمایا تھا جس میں آٹھ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ سجاول نامی اشتہاری ملزم ابھی تک مفرور ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -