سموگ سے شہری ڈریں نہ بلکہ احتیاط برتیں،سی ٹی او راولپنڈی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کو سموگ (دھندلا بادل ) کے نقصانات سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں ’’ شہری ڈریں نہ، احتیاط برتیں، سموگ کے اثرات سے بچنے کے لئے عینک اور ماسک استعمال کریں ،سفر کے دوران اور بعد میں آنکھوں اور منہ کو پانی سے دھوئیں ،شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پیءں،گھروں کے باہر مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کریں،بازاروں، گلیوں اور سڑکوں پر زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کریں،بچوں اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیں،اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروائیں تاکہ دھویں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو ،آنکھوں اور سانس کی بیماری کی صورت میں فوری طو ر پر اپنے قریبی ڈاکٹر یا سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں،مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے ہیلتھ لائن 080099000پر رابطہ کریں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایاکہ راولپنڈی ٹریفک پولیس سموگ کے مضر اثرات سے شہریوں کو بچانے کے لئے مصروفِ عمل ہے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو سموگ کے خطرناک اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔