گرمائی سیزن میں مری کاٹریفک نظام بہترین رہا،ٹرانسپورٹرز

گرمائی سیزن میں مری کاٹریفک نظام بہترین رہا،ٹرانسپورٹرز

  

مری(محبو ب لو ن)گرمائی سیزن میں مری کے ٹریفک نظام کو خوش اسلوبی سے بحال رکھنے اور سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر ہم چیف ٹریفک آفیسرضلع راولپنڈی یوسف علی شاہد اور ڈی ایس پی ٹریفک خان زمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے فرائض منصبی کو بہترین طریقے سے سرانجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جنرل بس سٹینڈ کے اونرزراجہ عثمان طارق،صدرویگن یونین مری وراولپنڈی امجد محمود سیٹھی ،جنرل منیجر بس سٹینڈ حاجی محمد افران عباسی،،جنرل سیکرٹری ویگن یونین اسماعیل خان زیدی ،دیگرٹرانسپورٹروں ،ڈرائیوروں اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جب سے یوسف علی شاہد نے بطور چیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی تعینات ہوئے ہیں اور ڈی ایس پی ٹریفک مری خان زمان نے مری کا چارج سنبھالا ہے مری میں ٹریفک مسائل میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور گرمائی سیزن ہویا برفباری کا سیزن مری میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں انہوں نے سی ٹی اوضلع راولپنڈی ،ڈی ایس پی ٹریفک مری اور تمام ٹریفک وارڈنز کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہیں اور ان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -