بٹ خیلہ‘ تنظیم اساتذہ دیر لوئر کی آن لائن داخلوں کی مخالفت

بٹ خیلہ‘ تنظیم اساتذہ دیر لوئر کی آن لائن داخلوں کی مخالفت

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ ) تنظیم اساتذہ دیر لوئر نے ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں آن لائن داخلوں کی مخالفت کی ہے کیونکہ اس سسٹم سے اکثر علاقوں کے طلبا و طالبات کیلئے سخت مشکلات اور متاثر ہونے کا خد شہ ہے چو نکہ ملاکنڈ ڈویژن ایک پسماندہ علاقہ ہے جبکہ دیر بالا اور باجوڑ کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں انٹر نیٹ تو کیاٹیلی فون تک کی سہو لت نہیں ہے جس کی وجہ سے طلبا اور والدین میں مایوسی و پریشانی کا شکار ہیں اس کے علاوہ بورڈ کے کیمپوٹر سیکشن کی کار کردگی پہلے ہی انتہائی مایوس کن ہے جس کا واضح ثبوت حالیہ انٹر کے رزلٹ میں میتھس کے پرچے میں طالب علم کو102نمبر دینا ہے اس سلسلے میں تنظیم اساتذہ تحصیل ادینزئی دیر لوئر کا اہم اجلاس شاہین پبلک سکول خاد گزئی زیر صدارت مصطفی خان منعقد ہوا جس میں اساتذہ برادری نے کثیر تعداد میں شر کت کی تنظیم اساتذہ کے جنرل سیکر ٹری محمد رحیم سیکرٹری مالیات خزان گل اور مسلم خان وغیرہ نے اس موقع پریہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ تعلیمی نظام متاثر نہ ہو سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -