ٹاپ سٹی اسلحہ برآمدگی کیس ،سماعت کیلئے11نومبرتاریخ مقرر

ٹاپ سٹی اسلحہ برآمدگی کیس ،سماعت کیلئے11نومبرتاریخ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے ٹاپ سٹی اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزمان کی طرف سے دہشت گردی کی دفعہ حزف کرنے کیلئے دائر درخواست پر بحث کیلئے11 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ملزمان کنور معیز اور عیسی وغیرہ کے خلاف رینجرز نے ٹاپ سٹی سے بھاری اسلحہ برآمد ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کروایا تھا ۔گزشتہ روز کیس میں ملزمان کی طرف سے دہشت گردی کی دفعہ حزف کرنے کیلئے عدالت میں 23اے ٹی اے کی درخواست دائر کی گئی جس پر بحث کیلئے سماعت نے سماعت ملتوی کردی۔