محکمہ تعلیم چکوال میں کروڑوں کے گھپلوں کی انکوائری کاحکم

محکمہ تعلیم چکوال میں کروڑوں کے گھپلوں کی انکوائری کاحکم

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری محکمہ تعلیم پنجاب نے محکمہ تعلیم ضلع چکوال میں کروڑوں روپے کے گھپلوں پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلیمنٹری پنجاب کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ انکوائری ملک مسعود الحسن ولد احمد خان ساکن دھولر اور ملک رفعت حیات سابق ڈپٹی ڈی ای او ساکن پیڑا فتحیال کی تحریری درخواست پر کی جا رہی ہے۔دوران انکوائری انکوائری افسر کو دستاویزی ثبوت اور آڈیو ریکارڈنگ بھی پیش کی گئی۔ انکوائری افسر کو محکمہ تعلیم کے تین فرنٹ مینوں کی بھی نشاندہی کی گئی جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے جنہوں نے بدعنوانی کی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -