یوسی45کے مکین گیس بند ش کیخلاف آج سوئی گیس آفس کے باہردھرنا دینگے

یوسی45کے مکین گیس بند ش کیخلاف آج سوئی گیس آفس کے باہردھرنا دینگے

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) یوسی45آریہ محلہ‘ اعوان آبادعمرروڈ‘ مسلم کالونی‘ چمن زار کالونی راولپنڈی میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف مذکورہ علاقہ کے صارفین بروز بدھ محکمہ سوئی گیس کے افسران کے خلاف جی ٹی روڈ سواں سوئی گیس کے دفتر کے باہردھرنادینگے- یوسی 45 کے کونسلرز کا اجلاس علاقہ کے معززین کی موجودگی میں ہوا جس میں عرصہ تین سال سے آریہ محلہ‘ چمن زار ‘ اعوان آبادعمرروڈ اور مسلم کالونی میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف سوئی گیس کے افسران کے خلاف سوئی گیس دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا جس میں یوسی 45 کے کثیرتعداد میں لوگ شرکت کریں گے- یوسی 45 کے چیئرمین ملک سلطان محمود اور کونسلرز نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف محکمہ گیس کے افسران نے یوسی 45 کے گھروں کی سوئی گیس بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیپو روڈ سے گزارنے والی آٹھ انچ کی لائن سے ملحقہ علاقہ جات کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے-

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -