مظفرآباد،سرکاری ملازم نے5بچوں کی ماں کو ورغلا کراغواکرلیا

مظفرآباد،سرکاری ملازم نے5بچوں کی ماں کو ورغلا کراغواکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد (بیورورپورٹ)پلندری کے رہائشی سرکاری ملازم نے 5بچوں کی ماں کو ورغلا ء کر اغواء کر لیا اور بدوں طلاق کے نکاح پر نکاح کرتے ہوئے 13سالہ بیٹی کو 10لا کھ میں فروخت کرنے کی کوشش ،13سالہ معصوم بچی انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئی ،ہمیں انصاف دلایا جائے یا پھر ہماری حکومت ہماری موت کی زمہ دار ہے ،نیلم کے علاقے کٹھہ سیماری کے رہائشی سفیر حسین شاہ نے اپنی بیٹی مہوش ،والدہ اور بھائی منیر شاہ کے ہمراہ پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ اگست2016میں سرکاری ملازم ابرار احمد ساکنہ پلندری نے میری اہلیہ اور5بچوں کو ورغلاء کر اغواء کرلیا اور راولپنڈی میں خود ساختہ طلاق نامہ تیار کرواکرنکاح نامہ تیار کرلیا اور بعدازاں ہمیں چکسواری لے گیا جہاں ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور بھوکا رکھا جاتا رہا ابرار احمد نے میر ی بیٹی مہوش جسکی عمر 13سال ہے کو 50سالہ شخص کو 10لاکھ میں فرخت کرنے اور 5لاکھ حق مہر لیکر شادی کروانے کی کوشش کی سفیر حسین شاہ نے بتایا کہ ابرار احمد کے خلاف تھانہ سٹی میں رپورٹ درج ہے جہاں وہ گرفتار راہ چکا ہے بچوں کے رابطہ کرنے پر میں بچوں کو لے کر واپس آگیا ہوں میر ی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،آئی جی پی آزاد کشیرودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ میری بیوی کو ابرار احمد سے بازیاب کروایا جائے ۔نکاح پر نکاح کرنے پر ابرار احمد کے خلاف اسلامی قوانین کے تحت مقدمہ درج کروایا جائے اور مجھے ،میرے بچوں وکوجان و مال کاتحفظ دلایا جا ئے ،