ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہیں:محمود خان

ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہیں:محمود خان

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و آبپاشی اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے منتخب صدر محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف عمران خان کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی لانے اور انصاف پر مبنی میرٹ کے مطابق ایک شفاف نظام قائم کرکے خود مختاراورترقیافتہ ممالک کے صف کھڑا کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنپوڑہ مٹہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے این پی اور جے یو آئی کے سرکردہ اور اہم شخصیات جن میں بخت زادہ عرف کاکا، حیدر علی ، اسرار اﷲ ، سمیع اﷲ ، باچا سید ، خلیل اﷲ ، بہرام خان اور محمد علی جان نے اپنے سینکڑوں اور خاندانوں کے ہمراہ اپنے دیرینہ پارٹیوں سے تعلقات ختم کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی اوصوبائی وزیررمحمو خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔اجتماع سے جنرل کونسلر سید احمد نور ، شیر بہادر خان اور محمد سید عرف کاکا نے بھی خطاب کیا ۔ محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار کو تجارت کا ذریعہ بنانے کی بجائے عبادت سمجھ کر ملک سے کرپشن اور اقرباپروری کا خاتمہ کرنے پر ترجیح دی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر پی ٹی آئی پر عوام کا ایک نہ ختم ہونے والا اعتماد پیدا کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کرپشن اور ناانصافی کے خلاف عملی اقدامات اٹھاکر سرکاری اداروں باالخصوص صحت اور تعلیم کے محکموں کو بھر پور توجہ دی اور ان کو عوام کے تابع بنان دیا ہے جس کی تائید مخالفین بھی کر رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین ابھی سے گھبراہٹ کے شکار ہیں اور ہماری کامیابیوں نے ان کی نیندیں حرا م کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے اور تھانوں اور کچہریوں کا دور وہ دور گزر چکا ہے اور یہاں پر اب بلاامتیاز غریب اور امیر کو یکساں انصاف فراہم ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر عوام کا اعتماد اس بات کا مظہر ہے اور این اے 4-کی واضح کامیابی نے مخالفین کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور ان کو سبز باغ اور خالی خولی نعروں سے ورغلایا نہیں جا سکتا ۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر علاقے کے لئے ایک ٹرانسفارمر ، بجلی کے کھبے اور واٹر سپلائی سکیم کی منظوری کا بھی اعلان کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -