ڈیر‘ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی 8 کیخلاف مقدمات درج

ڈیر‘ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی 8 کیخلاف مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)پیسکو واپڈا ان ایکشن ‘ ایکسین پیسکو رورل ڈویژن حزب اللہ خان محسود کی ہدایت پر پیسکو سٹاف نے سگو ‘ شورکوٹ اور حسام کے علاقوں میں بڑی کاروائی کے دوران بجلی کے آٹھ پولوں سے سینکڑوں گز ایل ٹی تار قبضے میں لے لی ‘ آٹھ بجلی چوروں کیخلاف متعلقہ تھانے میں الگ الگ ایف آئی آرز کا اندراج۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو واپڈا رورل ڈویژن حزب اللہ خان محسود کی ہدایت پر پیسکو واپڈا ٹیم نے ایس ڈی او رحمت اللہ برکی ‘ ایل ایس محمد کامران ‘ وقار ‘ اور لائن محمد ممتاز و کلیم نے سگو ‘ شورکوٹ اور حسام کے علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف بڑی کاروائی کی جس میں پیسکو حکام نے بجلی کے آٹھ پولوں سے بجلی چوری کو ناکام کرتے ہوئے سینکڑوں گز ایل ٹی تار اور سروس تار قبضے میں لے لی پیسکو حکام نے متعلقہ تھانہ بجلی چوری کرنیوالے اٹھ بجلی چوروں کیخلاف الگ الگ رپورٹ درج کرا دی ہے۔ ایکسین پیسکو رورل ڈویژن حزب اللہ خان محسود نے میڈیا کو بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بجلی چوری کا بند ہونا انتہائی ضروری ہے کنڈہ مافیا ملک و قوم اور محکمے کا دشمن ہے اس کیخلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔