ہنگو خٹک با نڈہ اور ملحقہ جات کے سینکڑوں افراد کا گیس فراہمی کیلئے احتجاجی مظا ہرہ

ہنگو خٹک با نڈہ اور ملحقہ جات کے سینکڑوں افراد کا گیس فراہمی کیلئے احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو(( بیورو رپورٹ)ہنگو خٹک با نڈہ اور ملحقہ جات کے سینکڑوں افراد کا گیس فراہمی کیلئے احتجاجی مظا ہرہ ۔نعرہ بازی با بر میلہ کے بجا ئے مکوڑی گیس پلانٹ سے گیس فراہم کی جا ئے مذید استحصال بر داشت نہیں کر سکتے ۔مو ل نجی گیس کمپنی اپنے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے ۔مظا ہرین کا خطا ب ۔تفصیلات کے مطا بق ضلع ہنگو کے دیہی علا قہ جات خٹک با نڈہ ،آنار چینہ ،کا ٹگر، تیری با نڈہ ،تو غ چھپر اور گر دونواح کے ملحقہ با نڈہ کے سینکڑوں افراد نے گیس فراہمی کیلئے زبر دست احتجاجی مظا ہرہ کیا ۔اور نعرہ بازی کی مظا ہرے کے بعدازاں پریس کلب ہنگو میں عبد الرحمن ،عید بار شاہ زوتالی خان ملتان شاہ حا فظ قاسم ،اکبر شاہ اور دیگر نے ہنگامی پریس کا نفرس کر تے ہو ئے کہا کہ مذکورہ علاقہ گیس پروڈکشن پوائنٹ ہو نے کے باوجودقریبی دیہاتی علاقے گیس فراہمی سے محروم رہ کر حکو متی استحصال کا نشا نہ بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیس پر وڈکشن پوائنٹ کے پا نچ کلومیٹر کے حدود میں ترجیجی بنیادوں پر گیس فراہمی آئینی قانونی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ نجی آئل اینڈ گیس کمپنی مو ل کی جا نب سے فر سٹ فیز میں گیس سپلا ئی کے وعدوں سے مکر گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ گیس فراہمی کے مطا لبات کے حق میں مارچ میں ہمارے پُرامن احتجاج پر پو لیس آپر یشن کے دوران املا ک کو نقصان پہنچا یا گیا اور نقصابات کے ازالہ کے معاہدوں پر پو لیس خا موش تما شائی بن کر بد دستور علاقہ کے عوام کو حراساں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ با بر میلہ کے 48 کلو میٹر فا صلہ کے بجا ئے خٹک مکوڑی گیس پلانٹ کے 15کلومیٹر کے نزدیک فا صلہ سے گیس فراہمی ہمارا قانونی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کی چیخ وپکار کے با وجود اراکین اسمبلی سمیت حکومت اور نجی گیس کمپنی مول کے حکام کو ئی نوٹس نہیں لے رہے ۔جو کہ سراسرظالما نہ اقدامات ہیں ۔انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر فوری طورپر مکوڑی گیس پلانٹ سے گیس فراہمی پو لیس گھیراوُ جلاو میں ہو نے والے نقصانات کے ازالہ اور پیش کر دہ مطا لبات تسلیم نہیں کئے گئے ۔تو آئند ہ لا ئحہ عمل کے تحت دیگر علاقوں کو گیس سپلائی بند کرانے سمیت پو لیو مہم کے با ئیکا ٹ حکومت سے عدم توان اور احتجاج کا دائر ہ وسیع کر نے پر غور کیا جا ئیگا ۔