ڈیرہ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی‘ 145 گرفتار

ڈیرہ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی‘ 145 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈیرہ پولیس نے ڈی پی او ڈیرہ راجہ عبدالصبور خان کی ہدایت پر ماہ اکتوبر 2017کے دوران پانچ کلو بارودی مواد ‘ 12شارٹ گن ‘ 19رائفلز ‘ 82پستول ‘ 4کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور چرس ‘ ہیروئن اور شراب برآمد کرلی‘72اشتہاری ملزمان گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے ڈی پی او راجہ عبدالصبور خان کی ہدایت پر ماہ اکتوبر 2017کے دوران ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم کے دوران پانچ کلو بارودی مواد ‘ایک ڈیٹو نیٹر‘ 82پستول ‘ 12شارٹ گن ‘ 19 رائفلز‘ 2چاقو‘ 4کلاشنکوف ‘3کلاکوف اور1517کارتوس ‘برآمد کرکے 145مقدمات درج کر کے 145ملزمان گرفتار کر لئے ‘ منشیات کیخلاف کاروائی کے دوران 26.85کلو گرام چرس ‘125گرام افیون ‘ 765گرام ہیروئن اور 62بوتل شراب برآمد کرکے 138مقدمات درج کر کے 138ملزمان گرفتار کر لئے پولیس نے دہشتگردی ‘ قتل ‘ راہ زنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 72اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔