30 ہزار زائرین کی تفتان آمد،ایف آئی اے کا اضافی عملہ تعینات

30 ہزار زائرین کی تفتان آمد،ایف آئی اے کا اضافی عملہ تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (صباح نیوز)پاکستان بھر سے 30 ہزار زائرین ایران جانے کیلئے تفتان پہنچ گئے، جن میں سے 15 ہزار کو کلیئر کرنے کے بعد ایران بھیج دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق ان میں 15 ہزار کو ایران بھیج دیا گیا ہے جبکہ 7 سے 8 ہزار زائرین کو آئندہ 2 روز میں کلیئر کردیں گے، تفتان پہنچنے والے زائرین کو انتظامیہ کھانا اور پانی مہیا کررہی ہے۔ڈی سی چاغی کے مطابق پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں زائرین تفتان پہنچے ہیں، ان کی کلیئرنس کے لئے ایف آئی اے کا اضافی عملہ تفتان پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب زائرین کا کہنا ہے کہ انہیں کھانے پینے کی اشیا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ، مبینہ طور پر پیسے لے کر امیگریشن کی جارہی ہے۔
اضافی عملہ