انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ۔فاضل عدالت نے سی ٹی ڈی کے قتل کیس میں 6ملزمان اکرم وغیرہ کے خلاف سماعت 24نومبر ،عوامی تحریک کے کارکنوں افتخار وغیرہ کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ کے ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت 8 نومبرجبکہ ملزم فاروق کے خلاف بسال اٹک کے پولیس مقابلہ کیس کی سماعت 17 نومبرتک ملتوی کردی ہے۔