ڈی سی آفس جہلم میں اعلی سطحی اجلاس جاری ترقیاتی سکیموں کاجائزہ

ڈی سی آفس جہلم میں اعلی سطحی اجلاس جاری ترقیاتی سکیموں کاجائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(نامہ نگار)دفتر ڈپٹی کمشنر جہلم میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں ضلع میں مالی سال 2017-18 کیلئے جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان اور اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب نذرحسین گوندل ودیگر نے کی۔ جبکہ اس میں تمام متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 105سکیموں پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن میں محکمہ بلڈنگ کی 42 سکیمیں ، ہائی وے کی 45سکیمیں، پبلک ہیلتھ کی 11سکیمیں، سمال ڈیم اور آرکیالوجی کی,2 2 سکیمیں اور اریگیشن کی تین سکیمیں شامل ہیں جن کی مجموعی مالیت 7955 ملین روپے ہے۔