مصالحتی عدالت چکوال نے چھ مقدمات میں فریقین میں صلح کرادی

مصالحتی عدالت چکوال نے چھ مقدمات میں فریقین میں صلح کرادی

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مصالحتی عدالت چکوال نے اوپر تلے چھ مقدمات میں فریقین کے درمیان راضی کروا کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔مصالحتی عدالت نے میاں بیوی کے درمیان کئی سالوں سے عدالت میں زیر سماعت مقدمہ میں راضی نامہ کروا دیا۔ نسرین بی بی بنام جابر حسین مقدمہ عرصہ دراز سے مقامی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ مصالحتی جج سید نصیر عباس شاہ نے دونوں فریقین سے پہلے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی انہیں راضی نامے کیلئے تیار کیا۔ بعد ازاں دونوں فریقین کے ایک دوسرے کے مطالبات مانے جانے کے بعد میاں بیوی میں صلح ہوگئی اور ایک گھر اجڑنے سے بچ گیا۔۔ایک اور مقدمہ میں امام بارگاہ بنام ابو بکر جبیر پور اور دیگر چار مقدمات میں بھی مصالحتی جج نے فریقین کے درمیان راضی نامے کروادیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -