پاکستان میں مقیم کشمیریوں کی مشکلات کاازالہ کرینگے،شاہ غلام قادر

پاکستان میں مقیم کشمیریوں کی مشکلات کاازالہ کرینگے،شاہ غلام قادر

  

مظفرآباد( بیورورپورٹ) سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم کشمیری عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، پاکستان بالخصوص کراچی میں کاروبار کرنیوالے کشمیریوں نے عوام کو روز گار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے ، کشمیری بڑی محنتی اور وفادار قوم ہیں جو پاکستان کے ساتھ بے پناہ محبت رکھتے ہوئے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران آزاد کشمیر کی معروف کاروباری شخصیات چوہدری محمد مقبول ایم ڈی المقبول کنسٹریکشن کمپنی ، نصیر خان و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے اور نہ صرف اپنے روزگار میں مصروف ہے بلکہ دیگر لوگوں کو بھی روزگار کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں ، حکومت کوئی بھی ہو تمام لوگوں کو سرکاری ملازمتیں نہیں دے سکتی اس لیے کاروبار پر توجہ دینا ناگزیر ہو چکا ہے ، پاکستان میں بڑے کاروبارکرنے والے کشمیری آزاد کشمیر میں بھی اپنا کروبار جمائیں تاکہ ریاست میں بھی لوگوں کو روزگار مل سکے اور ریاست ترقی بھی کرئے ، اس موقع پر چوہدری محمد مقبول نے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی دانشمندانہ سیاست اور اچھے حکومتی اقدامات کی بھر پور تعریف کی اور کہا کہ آزاد کشمیر میں این ٹی ایس ، گڈ گورننس کے لیے کوششیں لیگی حکومت کے قابل تعریف اقدامات ہیں ، البتہ تعلیمی پیکیج کے بارے میں حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -