مسلم لیگ ن مری کی تعمیر وترقی کانشان ہے،عوامی حلقے

مسلم لیگ ن مری کی تعمیر وترقی کانشان ہے،عوامی حلقے

  

مری(تحصیل رپورٹر ) مسلم لیگ ن مری میں تعمیر وترقی کا نشان ہے لاتعداد لنک روڈ کی تعمیر ،30 سے زائد تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کی تعمیر ومرمت ،128 بستروں پر مشتمل جدی زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر ، 6 ارب روپے کی لاگت سے تحصیل مری میں سوئی گیس کی فراہمی اور پانی بجلی سمیت کئی میگا پروجیکٹ کی تکمیل مسلم لیگ ن کے دورے اقتدار کے سنہرے کارناموں میں شامل ہیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،صوبائی وزیر راکہ اشفاق سرور،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،صوبائی رہنماء راجہ عتیق سرور ،مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اوران کی ٹیم نے چار برسوں میں تعمیر وترقی کے ایسے کارنامے سرانجام دئیے جو آنے والے انتخابات میں خود بولینگے ،5 ارب سے زائد کی گرانٹ سے تمام یونین کونسلوں میں لنک روڈ ز کی تعمیر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعلیمی اداروں کی تعمیر ومرمت اور دیگر لاتعداد منصوبوں کی بدولت اس حلقے میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن پہلے سے زیادہ مستحکم ہے اگر تعمیر وترقی کسی کو نظر نہیں آرہی تو انہیں ان شاہراہوں پر الیکشن مہم کے دوران ضرورنظر آجائیگی لیگی حلقے اپنی قیادت کی آج تک کی کارکردگی سے انتہائی مطمئن ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -