موثر احتساب، عوام کو متحرک کرینگے: میاں مقصود

موثر احتساب، عوام کو متحرک کرینگے: میاں مقصود

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

احتساب قانون اپنی مرضی کا قانون بناکر کرپشن،لوٹ مار ، اختیارات کا ناجائز استعمال کو تحفظ دینے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی اس کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گی ۔ غریب کے خون پسینے کی کمائی کی حفاظت اور کرپٹ مافیا کے موثر احتساب کیلئے عوام کو متحرک کریں گے۔2018ء کے قومی انتخابات میں امانتدار و دیانت داراور کرپٹ مافیا کے درمیان ہوگا عوام کرپٹ مافیا کو مسترد کردے گی۔ جماعت اسلامی ایک بڑی قوت بن کر اُبھرے گی۔ کارکنان اپنی جدوجہد کو تیز کریں اور جماعت اسلامی کے پیغام کو ایک ایک فرد تک پہنچائیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامع العلوم میں ملتان ڈویژن،بہاولپور ڈویژن کے زونل اُمراء کی ایک پر وقار تقریب حلف برداری اور لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ۔تقریب سے صوبائی نائب اُمراء شیخ عثمان فاوق، مولانا جاوید قصوری، محمد انور گوندل، مولانا فاروق، فاروق چوہا ن نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی ایک منظم جمہوری، انقلابی جماعت ہے جو آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابات کے ذریعے تبدیلی پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے اس کے خاتمے کے بغیر ترقی وخوشحالی ممکن نہیں ۔ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک نے چوروں ،لٹیروں کی نیندیں اُڑادی ہیں پانا مہ میں شامل تمام کرپٹ لوگوں کا بلا امتیاز کڑا احتساب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپٹ لوگوں کو چوکوں ، چوراہوں پر لٹکائے گی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی خود غرض ، مفاد پرستانہ پالیسیوں اور نا اہلی نے آج تک ہمیں ایک قوم نہیں بننے دیا، قوم کو علاقائی، لسانی اور قومیتوں میں تقسیم کرکے اپنے اقتدار کو طول دیا۔ آئین کا تقاضا بھی ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے کہ اُردو کو سرکاری اور دفتری زبان بنایا جائے۔ آج تک کسی قوم نے بھی غیروں کی زبان میں ترقی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر جنوبی پنجاب سمیت نئے صوبے بنائے گی اور بہاولپور صوبہ کو بحال کریگی اس خطے کی پسماندگی اور غربت کے ذمہ دار یہاں کے سیاسی بازی گر ، مفاد پرست ٹولہ ہے۔ تقریب میں میاں منیر احمد بودلہ، میاں آصف محمود اخوانی،افتخار الحسن ، چودھری طفیل ورائچ، الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر، کنور محمد صدیق نے شرکت کی۔ قبل ازیں میاں مقصود احمد جماعت اسلامی کے رہنما گلزار احمد بٹ کے انتقال پر تعزیت کیلئے صوبائی نائب امیر انور گوندل، ملک محمد رمضان روہاڑی ، ضلعی امیر میاں منیر احمد بودلہ، کنور محمد صدیق کے ہمراہ مرحوم کی رہائش گاہ پر جاکر مرحوم کے صاحبزادے رضوان بٹ ودیگر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ درجات کی بلندی اور مغفرت کی دُعا کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -