اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے: لیاقت بلوچ
ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )
نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی ملک و ملت کے لیے بڑا اثاثہ اور قابل احترام ہیں ۔ملک کے حالات پر ان کی تشویش قابل رشک ہے ۔ قومی امور میں بیرون ملک پاکستانیوں کو آن بورڈ لینا اور عام انتخابات میں ووٹ کا حق ملنا چاہیے ۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے ہر طرح کا تحفظ ملنا چاہیے ۔ سعودی سفارت خانہ اسلام آباد کی طرف سے ماہ نومبر میں عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک کی شرط روک دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ناکافی انتظامات کی وجہ سے عمرہ زائرین بڑی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ آئندہ تین ماہ میں یہ تعداد اور زیادہ بڑھ جائے گی اس لیے بائیومیٹرک شرط کے خاتمہ میں تین ماہ تک توسیع کر دی جائے ۔ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے عرب امارات اور قطر سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی سیاست اور جمہوری نظام بحرانی حالات سے گزر رہاہے ۔ کرپٹ ، نااہل اور مفاد پرست سیاست اور رہنماؤں نے بحران قوم پر مسلط کر دیاہے ۔آئین ، آزاد عدلیہ اور فعال پارلیمنٹ ہی مسائل کا حل ہے ۔ میاں نوازشریف ملک کی بڑی جماعت کے سربراہ اور بجا طور پر بڑے ووٹ بنک کے دعوے دار ہیں لیکن اس وقت کرپشن اور احتساب عدالت میں انہیں بہت ہی سنجیدہ مقدمات کا سامناہے وہ خود ہی نہیں پورا خاندان اس صورتحال سے دوچار ہے ۔ میاں نوازشریف 1990 ء اور 1999 ء کی ضد چھوڑیں یہ اصول اب کارگر ثابت نہیں ہوگا کہ میں ہوں تو سب ہیں میں نہیں تو کوئی بھی نہیں۔ یہ فلسفہ سیاسی ،جمہوری، ریاستی و آئینی امور کے لیے خطرناک ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی کے انتقال پر قوم کو صدمہ اور افسوس ہے ۔ قائد کی اکلوتی بیٹی بھی دنیا سے رخصت ہو گئیں ۔ ستر سال میں حکومتوں کی سطح پر قائد کے خاندان کے ساتھ رابطہ اور عزت و احترام کی عملاً کوئی کوشش نہ کی گئی۔
لیاقت بلوچ