لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ اور دھندکا راج،مختلف مقامات پر موٹروے بند،پروازیں منسوخ

لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ اور دھندکا راج،مختلف مقامات پر موٹروے ...
لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ اور دھندکا راج،مختلف مقامات پر موٹروے بند،پروازیں منسوخ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کے باعث قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حدنگاہ میں کمی ہو گئی جس کے باعث گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بعض مقامات پر حدنگاہ صفر ہو گئی جس پر موٹروے کو بند کر دیا گیا، جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں پروازیں اورٹرینیں منسوخ ہو گئیں،فیصل آبادمیں دھند کے باعث 2پروازیں منسوخ ،5تاخیرکاشکارہو گئیں جبکہ دھند کی وجہ سے 5 ٹرینیں بھی تاخیرکاشکارہوئیں،ملتان میں بھی دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل اور3 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرلاہورسے بہاولپورتک حدنگاہ صفرسے20میٹرہے،موٹروے ایم3پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد،موٹروے ایم4فیصل آبادسے گوجرہ جبکہ خانیوال ملتان موٹروے کو بھی دھندکی وجہ سے بندکر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم2پرسیال موڑسے خانقاہ ڈوگراں تک حدنگاہ30سے100میٹر،موٹروے ایم2پرکوٹ مومن سے سیال موڑتک حدنگاہ50سے60میٹرہے جبکہ موٹروے ایم2بابوصابوسے کوٹ مومن تک بندہے،موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ شہری غیرضروری سفرسے گریزکریں ،شہری سفرکے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں۔

ادھر سرگودھااورگردونواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات ہیں،گجرات اورگردونواح میں سموگ اوردھندکے باعث حدنگاہ30سے50میٹرہے جبکہ چنیوٹ اورگردونواح میں حدنگاہ10میٹررہ گئی جس کے باعث مختلف شہروں کوجانے والاٹریفک ختم نبوت چوک پرروک دیاگیا،ادھر بہاولپور،کمالیہ،پڈعیدن،گوجرہ،جہانیاں اور چیچہ وطنی میں سموگ اور دھند کے باعث حدنگاہ میں کمی سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات ہیں ۔

مزید پڑھیں:۔سعودی عرب، اینٹی کرپشن کمیٹی کی کارروائیاں،11 شہزادے، 4 موجودہ اوردرجنوں سابق وزرا گرفتار، امیر البحر برطرف

مزید :

لاہور -اہم خبریں -