پی ٹی آ ئی آج گھوٹکی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، کھلاڑی کھیل جمانے کے لیے پر عزم

پی ٹی آ ئی آج گھوٹکی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، کھلاڑی کھیل جمانے کے لیے ...
پی ٹی آ ئی آج گھوٹکی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، کھلاڑی کھیل جمانے کے لیے پر عزم

  

گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن )خانیوال کے بعد پی ٹی آئی آج صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں جلسہ کر کے سیاسی قوت کا مظاہرہ کر ے گی۔

کپتان کے گھوٹکی میں پاور شو کے لیے جلسہ گاہ کی تیاریاں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہیں، کارکنوں کے لیے سات ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ 200 فٹ چوڑائی اور 60 فٹ انچائی والا سٹیج سجایا جا رہا ہے۔ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں 1500 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

مقامی قیادت طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے پر عزم ہے جبکہ کارکنوں میں جوش خروش کی لہر پائی جا رہی ہے، کارکن رات بھر جلسہ گاہ میں بھنگڑے ڈالتے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ دور دراز مقامات سے لوگ جلسہ گاہ کی طرف آنا بھی شروع ہو گئے ہیں۔

مزید : گھوٹکی