محبوبہ سے ملاقات کے لئے جانے والا چار بچوں کا باپ لڑکی سمیت قتل

محبوبہ سے ملاقات کے لئے جانے والا چار بچوں کا باپ لڑکی سمیت قتل
محبوبہ سے ملاقات کے لئے جانے والا چار بچوں کا باپ لڑکی سمیت قتل

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک)محبوبہ سے ملاقات کیلئے جانے والےچار بچوں کے باپ کو لڑکی سمیت قتل کردیا گیا ،چک نمبر 331گ ب کا رہائشی نوجوان سندر خان گزشتہ شب مبینہ طور پر نواحی چک نمبر 314گ ب میںرمشاءبی بی سے ملاقات کیلئے آیا تھا ،دونوں کو ایک ساتھ کمرے میں دیکھ کر لڑکی کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر دونوں کے سروں میں گولیاں مار کر انہیں قتل کردیا‘ بعد میں افواہ اڑا دی کہ سندر خان نے رمشاءبی بی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کی ۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز سندر خاں رات کے وقت رمشاءبی بی سے ملاقات کیلئے آیا تھا اور دونوں ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے ،شک گزرنے پر اہل خانہ کمرے میں گئے تو دونوں کو کمرے میں ایک ساتھ سویا پاکر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا ،اور اس واردات کو قتل کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ،تھانہ چٹیانہ پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیں ،اور کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کیلئے مقتولہ رمشا بی بی کے والد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس تفتیش کے مطابق سندر خان چار بچوں کا باپ تھا اور رمشا سے شادی کا خواہشمند تھا۔ 

مزید :

ٹوبہ ٹیک سنگھ -