چین سے نمٹنے کے لئے بھارت کی 10ممالک کو میری ٹائم انٹیلی جنس تبادلے کی پیشکش

چین سے نمٹنے کے لئے بھارت کی 10ممالک کو میری ٹائم انٹیلی جنس تبادلے کی پیشکش
چین سے نمٹنے کے لئے بھارت کی 10ممالک کو میری ٹائم انٹیلی جنس تبادلے کی پیشکش

  

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے چین سے نمٹنے کے لئے انڈونیشیا ‘ ملائیشیا ‘ تھائی لینڈ ‘ سری لنکا اور موریشس سمیت دس ممالک کو رئیل ٹائم میری ٹائم انٹیلی جنس کی پیشکش کی ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد جنوبی چین سمندروں میں انسانی سمگلنگ ‘ سمگلنگ اور سرحدی تنازعات سے نمٹنا ہے۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شیل لانبا کا کہنا تھا اس پیشکش کو انتہائی مثبت لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا جنوبی چین کے سمندروں میں بھارت ‘ انڈونیشیا ‘ ملائیشیا سمیت دس ممالک کو مشترکہ سکیورٹی خدشات لاحق ہیں جس کے لئے ان ممالک کو انٹیلی جنس میری ٹائم معلومات کے تبادلے کی پیشکش کی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -