سموگ سے نمٹنے کیلئے بھوسے، ٹائروں اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد

سموگ سے نمٹنے کیلئے بھوسے، ٹائروں اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد
سموگ سے نمٹنے کیلئے بھوسے، ٹائروں اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ کر کے دھان کے بھوسے ، ٹائروں اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد کر دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ زہریلی دھند کی بڑی وجہ بھوسے ، ٹائروں ، کوڑے کو جلانا اور فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلنے والا غیر فلٹر شدہ دھواںہے۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ماحولیاتی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہم کافی سالوں سے حکومت کو اس صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا مشورہ دے رہے تھے لیکن حکومت کی طرف سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

ماہر ماحولیات کے مطابق زہریلی سموگ، گیس اور دھند کے ملاپ سے پیدا ہوتی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کی وجہ سے گلے اور سانس کی بیماریوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، اگر اس صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا۔ پانی جب سر سے گزر چکا تو بالاخر حکومت پاکستان نے زہریلی دھند سے نمٹنے کے لیے کمر کس ہی لی اور دفعہ 144 نافذ کر کے بھوسے، ٹائروں اور کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد کر دی۔ دفعہ 144 کا نفاذ آج سے ہو گا۔

مزید :

ماحولیات -