شعیب سڈل کی ڈی جی احتساب کمیشن خیبرپختونخوا بننے سے معذرت کا انکشاف

شعیب سڈل کی ڈی جی احتساب کمیشن خیبرپختونخوا بننے سے معذرت کا انکشاف
شعیب سڈل کی ڈی جی احتساب کمیشن خیبرپختونخوا بننے سے معذرت کا انکشاف

  

پشاور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان کی جگہ سینئر پولیس افسر ڈاکٹر شعیب سڈل کو ڈائریکٹر جنرل صوبائی احتساب کمیشن بننے کی پیشکش کی تاہم انہوں نے معذرت کرلی جس کے بعد احتساب کمیشن کے ڈی جی اور کمشنروں کی تقرری کا اختیار پشاور ہائیکورٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان کے مستعفی ہونے کے بعد سینئر پولیس افسر ڈاکٹر شعیب سڈل کو ڈی جی نیب بننے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے مذکورہ عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی جس کے بعد صوبائی حکومت نے اعلیٰ سطح مشاورت کے بعد ڈی جی احتساب کمیشن اور احتساب کمشنروں کی تقرری کا اختیار کمیشن ایکٹ کے تحت قائم پارلیمانی اور سرچ اینڈ سکروٹنی کمیٹیوں سے لیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے حوالے کردیا جو پشاور ہائیکورٹ کے 4 سینئر ترین ججوں اور ویڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پر مشتمل ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اس بارے میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ قبل ڈاکٹر شعیب سڈل کے ساتھ رابطہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے ڈی جی احتساب کمیشن بننے سے معذرت کرلی تھی۔

مزید :

پشاور -