مسلم لیگ(ن)کی حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے کام کررہی ہے:رانا تنویر حسین

مسلم لیگ(ن)کی حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے کام کررہی ہے:رانا تنویر ...
مسلم لیگ(ن)کی حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے کام کررہی ہے:رانا تنویر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (صباح نیوز)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی چاہتی ہے، تمام بڑے منصوبے شروع کئے تاہم بدقسمتی سے بعض عناصر نے دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ترقی کے عمل میں رکائوٹیں پیدا کیں۔

شیخوپورہ میں سوئی گیس کے ایک منصوبے کے افتتاح کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ایک بار پھر 2018کے انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے تمام بڑے منصوبے شروع کئے تاہم بدقسمتی سے بعض عناصر نے دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ترقی کے عمل میں رکائوٹیں پیدا کیں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پر زور دیا کہ وہ خیبرپختونخوا کی ترقی پر توجہ دیں کیونکہ صوبے کے عوام نے اس مقصد کے لئے انہیں ووٹ دیا تھا۔حکومت نے قومی اداروں کو مضبوط کیا ہے اور وہ ملک میں آئین کی بالادستی چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال فروری تک سسٹم میں تین ہزار سے ساڑھے تین ہزار میگاواٹ اضافی بجلی موجود ہوگی۔

مزید :

شیخوپورہ -