سلمان بٹ کو بھی کھیلنے کا موقع دیا جائے :عمران فرحت

سلمان بٹ کو بھی کھیلنے کا موقع دیا جائے :عمران فرحت
سلمان بٹ کو بھی کھیلنے کا موقع دیا جائے :عمران فرحت

  

لاہور(یو این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹسمین عمران فرحت نے کہا ہے کہ موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ سلمان بٹ کو بھی پاکستانی ٹیم کیلئے کھیلنے کا موقع دیا جائے جو اپنی حالیہ کارکردگی سے خود کو اس بات کا اہل قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقائق کو سامنے رکھا جائے تو اگر لندن اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے تو پھر سلمان بٹ کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ وہ بھی اپنی سزا پوری کر چکے اور اچھی کارکردگی کے ساتھ قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے محمد حفیظ اور اظہرعلی پر بھی کڑی تنقید کی جنہوں نے محمد عامر کے متعلق اپنا ابتدائی موقف تبدیل کرلیا جو قومی پیسر کی واپسی کے مخالف تھے۔

مزید :

کھیل -